سنگا پور (نیوزڈیسک) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ اوپیک ممالک کا تیل کی پیداواری شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے ۔ امریکا کے اہم ترین سودے ، ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی پیر کو قبل از دوپہر جولائی کیلئے فروخت 59سینٹ کم ہو کر 58.54ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے تجارت 56سینٹ گر کر 62.75ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق تیل پیدا کرنےوالے 12ملکوں کی تنظیم اوپیک کی جانب سے موجودہ شرح پیداوار برقرار رکھنے کی اثرات کا جائزہ لیاجا رہا ہے ۔ ادھر ایران کے جوہری مسئلے پر مغربی ملکوں کے ساتھ معاملات طے پا گئے تو اس کی سپلائی مارکیٹ میں آنے سے بھی قیمتوں پر کافی اثر پڑے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں