پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پوری دنیا کو قابو میں کرنے کا وقت آن پہنچا پاکستان کی نئی ڈیل ایٹم بم سے زیادہ خطرناک،سول ملٹری قیادت کا وہ اقدام جو امریکہ اور بھارت کو گھٹنوں کے بل لیکر آجائیگا

datetime 28  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے عرض کریں گے کہ وہ اپنی سفارتکاری کو جارحانہ انداز میں آگے بڑھائیں، مسلم حکمرانوں اور عالمی برادری کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے بھر پور کوشش کریں۔

وزیراعظم عمران خان، جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ریٹائرڈ سینئر پارلیمنٹیرینز پر مشتمل وفود دنیا بھر کے ممالک کے دارالحکومتوں میں جائیں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔اس لیے اس حمایت کو لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔دوسری جانب امریکہ افغانستان میں ہر صورت کامیاب بیانیے کے ساتھ نکلنا چاہتا ہے اور پاکستان افغانستان کے معاملے سے ایک معقول فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ پاکستان کی سول و عسکری قیادت میری دانست میں ایک مؤثر ڈیل کر سکتی ہے۔ پاکستان کو اپنی روایتی سوچ بدل کر بدلتے ہوئے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف اور صرف اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے بات کرنی چاہئے۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور یہ خطہ امریکہ کے لیے بہت اہم ہے ، پاکستان اس خطے اور افغانستان کے مسئلے کا اہم کھلاڑی ہے۔ بند کمرے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ دشمن کے دشمنوں سے دوستی اور دوست کے دشمنوں سے دشمنی ہر جگہ ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ آف دی باکس ، کثیر الجہتی اورخفیہ سفارتکاری کے ذریعے اپنے کارڈ استعمال کریں تو بڑے سے بڑا اور مشکل سے مشکل ہدف بھی حاصل ہو سکتا ہے۔

ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہتھیار منظم جدوجہد ہے۔ اگر یہ جدو جہد ریاست ِپاکستان استعمال کرے تو اس سے ناقابلِ یقین حد تک مثبت نتائج حاصل ہوں گے،یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر کولیکر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ اس میں اضافہ ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…