جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

محمد حفیظ کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی۔۔۔۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پیر کے روز سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے جس میں احمد شہزاد سر میں چوٹ لگنے کے باعث شرکت نہیں کر رہے لیکن اس کے ساتھ ہی دوسرے اوپنر محمد حفیظ کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اس نے ابوظہبی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ دو سو اڑتالیس رنز سے جیتا تھا۔پاکستانی ٹیم کو دبئی ٹیسٹ میں اوپنر احمد شہزاد کی خدمات حاصل نہیں ہونگی جنہوں نے ابوظہبی ٹیسٹ میں کریئر بیسٹ ایک سوچھہتر رنز سکور کیے تھے لیکن اینڈرسن کی باؤنسر سر پرلگنے کے سبب وہ سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔
اوپنر محمد حفیظ بھی ہمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اگر وہ بھی یہ ٹیسٹ نہ کھیلے تو پاکستانی اننگز کا آغاز توفیق عمر اور شان مسعود کرینگے۔محمد حفیظ کے کھیلنے کی صورت میں توفیق عمر یا شان مسعود میں سے کوئی ایک احمد شہزاد کی جگہ لے گا۔پہلے ٹیسٹ میں امپائروں نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اسے آئی سی سی کو رپورٹ کر دیا ہے۔پاکستانی ٹیم ان دنوں زبردست فارم میں ہے اس نے نیوزی لینڈ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی دو صفر سے جیت رکھی ہے۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دبئی کی وکٹ روایتی ہے جس پر پہلے بیٹسمینوں کے لیے بڑا سکور کرنے کا موقع ہے اور پھر بعد میں یہ ٹرن لے گی۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں فیصلہ میچ شروع ہونے سے قبل کیا جائے گا۔ فی الحال وہ ان کے بولنگ ایکشن کے بجائے ان کی فٹنس کے سلسلے میں پریشان ہیں۔مصباح الحق کو یقین ہے کہ توفیق عمر اور شان مسعود عمدہ بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
احمد شہزاد پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہونے کے بعد سیریز سے آؤٹ ہو چکے ہیں مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹاس پر کسی کا کنٹرول نہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان کے بیٹسمین دوسری اننگز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اگر وہ ٹاس ہار بھی جائیں تب بھی بیٹسمینوں کو بڑے سکور کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ وہ حریف ٹیم کی کمزوری کے بجائے اس بات پر زیادہ توجہ رکھے ہوئے ہیں کہ ان کی ٹیم اچھا کررہی ہے۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بولروں نے بھی تجربہ کار نہ ہونے کے باوجود اچھی بولنگ کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…