اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قبائلی اضلاع کے انتخابات میں منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نے اپنی کامیابی کی خوشی میں حلقہ کے 4ہزار افراد کو وادی کالام کی سیر کیلئے لے جانے کی تیاری مکمل کرلی ، اس مقصد کیلئے اڑھائی ہزار گاڑیوں اور 40ہوٹلوں کی بکنگ کرلی گئی جبکہ روزانہ 30دنبے ذبح کئے جائیں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اس سے قبل سابق ایم این اے کے بھتیجےنے گزشتہ ہفتے اپنے حلقہ
پی کے105ضلع خیبر کے8700پولنگ ایجنٹ، کوارڈی نیٹرز اور حلقہ کے نوجوانوں کو وادی کالام کی سیرکرائی، ان افراد کو ساڑھے تین ہزار گاڑیوں میں لے جا کر70ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا جہاں چار روزہ قیام کے دوران روزانہ ان کے کھانے کیلئے40دبنے ذبح کئے جاتے رہے، جس پر مجموعی طور پر1کروڑ3لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے ۔