ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری،شہباز شریف مفاہمانہ، بلاول اورمریم نواز مخاصمانہ انداز کیوں اپنائے ہوئے ہیں؟حافظ حسین احمدنے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ایک قدم آگے تو دو قدم پیچھے چلی جاتی ہے اور اس طرح ان جماعتوں کے مزکری قائدین کے بیانیہ میں بھی واضح فرق ہے، پیپلز پارٹی میں آصف زرداری اور مسلم لیگ میں شہباز شریف مفاہمانہ جبکہ بلاول اور مریم نواز مخاصمانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں اور

یہی تضاد متحدہ اپوزیشن کے مکمل اتحاد اور یکجہتی میں روکاوٹ ہے۔ منگل کے روز صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مقدمات عدالت میں چل ہے ہیں انہوں نے اپنے اپنے معاملات خود عدالتوں کے حوالے کئے، پارلیمنٹ کے بجائے معاملات کو جب عدالتوں میں گھسیٹا جائے گا اورسیاستدان اپنے گندے کپڑے پارلیمنٹ میں دھونے کے بجائے عدالت میں دھوئیں گے تو ایسا ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت تھی وہ وہاں کوئی ایسا قانون اور ادارہ بناتے جس میں احتساب ہوتا لیکن انہوں نے خود عدالتوں کو خط لکھ کر کیس ان کے سپرد کیا جبکہ عدالت کہتی رہی کہ ہم یہ کیس نہیں دیکھیں گے اس کے باوجود دوبارہ ان سے رجوع کیا گیا، انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز بنوائے، عدالتوں،نیب اور عوامی جلسوں کے اندر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے کی باتیں کی،انہوں نے کہا کہ سب کچھ دونوں جماعتوں کا اپنا کیا دھرا ہے عدالتوں میں گئے ہیں تو اب سامنا کریں، انہوں نے کہا کہ اب بھی ان کے پاس پارلیمنٹ کا فورم موجود ہے وہ پارلیمنٹ کے ذریعے نیب قوانین میں تبدیلی لاکراحتسابی ادارہ بنا سکتے ہیں مگر اب بھی وہ اس کے لیے سنجیدہ یا تیار نہیں اب اس کا گلا کسی اور سے کیوں کیا جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…