ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت، حاضر سروس افسران کے بچوں کو بیس فیصد رعایت پر تعلیم کی فراہمی،معاہدہ طے پا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم، حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کو بیس فیصد رعایت پر تعلیم دینے کیلئے اسلام آباد پولیس اور روٹس ملینیم سکول کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق معاہدے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید،

ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید،ایس ایس پی سیکیورٹی نوید عاطف،اے آئی جی آپریشنز میڈم سمیرا اعظم،ایڈیشنل ایس پی ذیشان حیدر،ایس پی سٹی عامر خان نیازی اورملینیم روٹس سکول کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری فیصل مشتاق اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔تقریب میں اسلام آباد پولیس اورمیلینیم روٹس سکول کے مابین معاہد ہ طے پایا جس کے مطابق شہدائے پولیس کے بچوں کو میلینیم روٹس سکول کی جانب سے مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ حاضر سروس اسلام آباد پولیس افسران کے بچوں کے تعلیمی اخراجات میں 20سے30فیصد تک رعائت دی جائے گی۔ آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے اسلام آباد پولیس افسران کی فیملیز کے لئے تعلیم و صحت کی سہولیات ہمارا پہلا قدم ہو گا، اس سے پہلے بھی اسلام آباد پولیس کے ساتھ چار سکول و کالجز کے درمیان معاہدے طے پائے جا چکے ہیں میری کوشش ہو گی کہ انشاء اللہ مستقل قریب میں کئی ایسے اعلیٰ معیار کے تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کئے جائیں،اسلام آباد میں بھی وفاقی پولیس کے بچوں کے لئے بھی ایک اعلٰی معیار کا سکول قائم کیا جائے گا۔ پولیس کے شہداء نے ہمارے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہم انہیں سلیوٹ پیش کرتے ہیں وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ہم شہدائے پولیس کے بچوں کی ویلفئیر کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…