اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے پھر تیاری پکڑ لی، دھماکہ خیز اقدام، سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (کل) جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (کل) جمعرات کی شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کرینگے۔