اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ایمبولینس کی فراہمی سے انکار بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھے،نواز شریف کے علاج معالجہ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔منگل کو ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف
کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ایمبولینس کی فراہمی سے انکار بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف دل، گردے اور دیگر عوارض میں مبتلا ھیں،نواز شریف کے علاج معالجہ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے چاھنے والوں میں اْنکی صحت کے حوالے سے گہری تشویش پائی جاتی ھے۔