ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے چینی سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو کیانگ کی ملاقات،چین نے مسئلہ کشمیرپاکستان کی حمایت کردی

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے چینی سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو کیانگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق جنرل ڑو کیانگ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر ہیں۔وزیراعظم نے جنرل ڑو کیانگ کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصابنہ قبضے اور غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین سدا بہار دوستی اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ خطے میں امن کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے اور انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات امن کے لئے خطرہ ہیں،بھارت اپنے غاصبانہ اقدامات سے نظر ہٹانے کے لئے جھوٹا پراپیگنڈا کر سکتا ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو صورت حال کے جائزے کے لئے مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…