اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ غلط فہمیاں ستر فیصد تک ختم ہوچکی ہیں،چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی قیادت میں ایک وفد اسلام آباد آیاہے جس میں تین چینی کور کمانڈر ز بھی ہیں جو بھارت چائنہ سرحدپر تعینات ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا کہ چین کے ساتھ غلط فہمیاں ستر فیصد تک ختم ہوچکی ہیں اور اس کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوجاتاہے جو فوری طور پر چین جاکر چینی صدر سے ملے۔ اس میں کچھ ہماری
نالائقیاں بھی ہیں لیکن اس پر میں چین کوداد دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہے۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی قیادت میں ایک وفد اسلام آباد آیاہے جس میں دوتین چینی کور کمانڈر ز بھی ہیں جو بھارت چائنہ سرحد پر تعینات ہیں، اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم دفاع کے موقع پر پاکستان آرہے ہیں اور چین نے واضح پیغام بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ پاکستانی پارلیمنٹ کے بعد دنیا کی واحد پارلیمنٹ جس نے کشمیریوں کے حق میں قراردادمنظور کی ہے۔