بدھ‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2026 

حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی جانچنے کیلئے سروے میں عوام سے 16سوالات کے جوابات پوچھ لئے

datetime 27  اگست‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی جانچنے کیلئے عوام سے رائے لینے کافیصلہ کر لیا، سروے میں عوام سے 16سوالات کے جوابات پوچھے گئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی گئی ہے۔ سامنے آنے والے فارم میں سب سے پہلے جنس، عمر،صوبے سے تعلق، تعلیم،2018ء کے انتخابات میں کس جماعت کوووٹ دیا اور آئندہ انتخابات ہوئے تو کس پارٹی کو ووٹ دیں گے کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

مجموعی طو رپر پوچھے گئے 16سوالات میں سے پہلے سوال میں یہ استفسار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پی ٹی ائی کی وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں بہت اچھی، نہ چھی نہ بری، بری اور بہت بری کے چار آپشنز رکھے گئے ہیں۔ ایک سال میں حکومت کی کامیابی کیا ہے جس میں آئی ایم ایف سے ڈیل، اداروں میں اصلاحات، پناہ گاہوں کا قیام، احتسا ب اور خارجہ پالیسی کے آپشنز شامل ہیں۔ ایک سال میں پی ٹی آئی کی حکومت کی ناکامی سے متعلق بھی استفسار کیا گیا ہے اور اس میں چار آپشنز رکھے گئے ہیں جس میں معاشی کارکردگی، اداروں کی اصلاحات،مہنگائی اور احتساب شامل ہیں۔ یہ سوال بھی پوچھا گیا ہے کہ معیشت میں سب سے اہم مسئلہ کیا ہے جس کو پی ٹی آئی کی حکومت کو نمٹنا چاہیے جس میں ٹیکس اصلاحات، سرکاری کاروباری اداروں کوبہتر بنانا، نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، کاروبار کرنے میں اآسانی کے آپشنز شامل ہیں۔ سماجی خدمات میں سب سے اہم مسئلہ کیا ہے جس کو پی ٹی آئی کی حکومت کو نمٹنا چاہیے اس میں تعلیم، صحت پینے کا صاف پانی، موسمیاتی تبدیلی‘ دس ارب سونامی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں آگاہی حاصل کی گئی ہے۔ یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ آپ کے خیال میں انتہائی اصلاحات کیا ہیں جس میں پولیس اصلاحات، حکومت میں بدعنوانی کی اصلاحات، عدالتی اصلاحات، سول سروس، بیورو کریسی میں اصلاحات، مقامی حکومت / بلدیات میں اصلاحات کا آپشن دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سالمیت کے لئے اہم اصلاحات بارے بلوچستان مفاہمت، جنوبی پنجاب کی تخلیق، کراچی پیکج اور غربت میں کمی کاآپشن دیا گیا ہے۔سوالات میں زرعی اصلاحات میں حکومت نے اچھی کارکردگی بارے استفسار کیا گیا ہے اور اس کے لئے بہت اچھی، اچھی، نہ اچھی نہ بری، بری اور بہت بری کے آپشنز رکھے گئے ہیں۔ سوالات میں فاٹا اصلاحات میں حکومت کی کارکردگی بارے بھی استفسار کیا گیا ہے اور

اس کے لئے چار آپشنز رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح عدالتی، قانونی اصلاحات میں حکومت کی کارکردگی بارے استفسار کرکے چارآپش پوچھے گئے ہیں۔ مقامی /بلدیاتی حکومت کی اصلاحات میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سیاحت،ٹیکس اورایف بی آر کی اصلاحات میں حکومت نے کتنی اچھی کارکردگی دکھائی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی بارے بھی پوچھا گیا ہے۔یہ سروے آن لائن ہوگا جسے لنک کے ذریعے اوپن کر کے سوالات کے جوابات دئیے جا سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…