ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل میں حالات خراب،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قید سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے دو سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے نواز شریف کے لئے خصوصی سہولتوں سے آراستہ ایمبولینس دینے سے انکار کی خبر پر اظہار تشویش اورپنجاب سے نواز شریف کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے مطالبے کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کو دوبارہ خط ارسال کردیا۔

ڈاکٹر عدنان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہاگیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی او سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے امراض قلب کے علاج کی سہولتوں سے آراستہ ایمبولینس دینے سے انکار کیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے مذکورہ ایمبولینس فراہم کرنے کا خط لکھا گیا جسے مسترد کر دیا گیا،وہ ایمبولینس وی وی آئی پیز، غیر ملکی وفود، اراکین پنجاب اسمبلی، معزز عدلیہ کے اراکین اور ان کے اہلخانہ کو فراہم کی گئی ہیں۔نواز شریف کو 24 گھنٹے خصوصی طبی سہولیات کی ضرورت ہے۔اس خبر سے میرے ان خدشات کو تقویت ملی ہے کہ نواز شریف کو جیل کے اندر مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔حکومت نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینے سے انکاری ہے، حکومت کے مطابق نواز شریف کا جیل ہسپتال میں علاج ممکن ہے،نواز شریف کو عارضہ قلب اور گردوں سمیت متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔نواز شریف کی بیماریوں کے پیش نظر جیل انتظامیہ کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔نواز شریف کے علاج معالجے میں رکاوٹیں ان کی زندگی، عزت اور مساوات کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکرٹری سے خط میں مطالبہ کیاکہ سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…