ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلوں کی توثیق،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ممبران کو جمعہ کے روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونیوالے آدھے گھنٹے کے احتجاج میں بھرپور طریقے سے شریک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، بھارت کی جانب سے معصوم کشمیری عوام پر ہونیوالے ظلم وستم کو ہر سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھایا جائیگا، بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والوں کیخلاف موثر قانون سازی کی جائے، چاروں صوبوں میں

عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائی جائیں۔ منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے جمعہ 30 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے غریب قیدیوں کے جرمانے کی رقم ادا کرنے کے لائحہ عمل، عامر ممتاز کو پاکستان سٹیل ملزکا چیئرمین مقرر کرنے اور ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے9 ارکان کی منظوری دیدی ہے جبکہ گیس اور بجلی کے بل جمع کرانے کا وقت سات دن سے بڑھا کر پندرہ روز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعتماد میں لیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے ارکان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے سے متعلق بھرپور اعتماد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن چکے ہیں اور کابینہ نے 30 اگست بروز جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 30 اگست کو 12 بجے سے 12:30 بجے تک ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد بشمول طلبا و طالبات کشمیر کاز کا حصہ بن کر اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عالمی بردری کو مسئلہ کشمیرکے حل سے متعلق ڈومور کرنا ہوگا کیونکہ بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں باور کرایا کہ

کشمیریوں کے ساتھ کوئی ہو نہ ہو لیکن پاکستانی حکومت اور عوام ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔انہوں نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق بتایا کہ ایک شہر سے دوسرے شہر والی بسوں میں معذور افراد کیلئے مخصوص نشست کو لازمی قرار دے دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کیلئے ڈاک خانوں کے ذریعے بیرون ملک سے ترسیلات زر پر عائد فیس ختم کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ

بیرون ملک مقیم پاکستانی 15 سے 20 ریال بچانے کیلئے ہنڈی کے ذریعے ترسیلات زر بھیجتے تھے تاہم اب وہ بینک کے ذریعے رقم منتقل کرسکیں گے جس کوئی فیس نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر بھیجنے والے سمندرپار پاکستانیوں اور انکے اہلخانہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے سیالکوٹ میں 70 سالہ تاریخ مندر اور پشاور میں قدیم گردوارہ کا افتتاح کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت ریلوے نے 75 سالہ بزرگوں کے لیے

فری ٹکٹ کی سہولت ختم کرکے سال میں 4 فری ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت ریلوے نے 38 ٹرینیں چلائی اور 37 لاکھ لیٹر تیل کی بچت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں تیل کی چوری کے سدباب کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جس کے باعث لاکھوں لیٹر تیل کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کی بحالی میں ایم ایل ون منصوبہ اہم کردار ادا کرے گا،ماضی میں ریلوے ورکشاپوں میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر کھلے ہوئے تھے،

ریلوے نظام میں بہتری کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جاپان کا ادارہ جائیکامالی تعاون کریگا،وزیراعظم نے ہر منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ بہتر گورننس سے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، 30سرکاری اداروں کے سربراہان کا شفاف انداز میں تقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کی وزارت کو باور کرایا ہے کہ

خواجہ سراؤں سے متعلق خصوصی اقدامات اٹھائے اور ان کیلئے روز گار کے مواقعے فراہم کیے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے خواجہ سراؤں کو ہر وزارت میں ملازمت دینے سے متعلق وزارت انسانی حقوق سے تجویز طلب کی ہیں۔معاون خصوصی نے بتایا کہ غریب قیدیوں کے جرمانے کی رقم ادا کرنے کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بچوں کی فحش ویڈیو بنانے والوں کے خلاف موثر قانون سازی کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان لیگل ایڈ ہیلپ لائن‘ متعارف کرائی جائیگی جس کے تحت مستحق افراد کو مفت قانونی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوام دوست پالیسیاں متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایت کو دور کرنے کیلئے اسلام آباد میں ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں بھی اسی طرح کے پولیس اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ

او پی ایف سکولوں میں معذور بچوں کا کوٹہ بڑھاکر 4فیصد کردیا گیا ہے جبکہ گیس اور بجلی کے بلز جمع کرانے کی مدت بڑھاکر 15دن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ’وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام‘کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا نام اب ”وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام“ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے9 ارکان کی منظوری بھی دیدی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عامر ممتاز کو پاکستان سٹیل ملز کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر مذہبی امور نے کابینہ کو حجاج کرام کو دی جانیوالی سہولتوں سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور میں کافی عرصے سے بند سکھوں کا گوردوارہ کھول دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی میں میرے آنے کے بعد ڈیڑھ ارب روپے کے پنشن بقایاجات ادا کیے گئے ہیں،پنشن کی مد میں 17-2016تک ریٹائرڈ ہونیوالے افراد کو بقایا جات ادا کئے گئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…