بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نیا اسلامی سال1441ھ کب سے شروع ہو گا،یکم محرم الحرام کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیا اسلامی سال1441ھ کب سے شروع ہو گا،یکم محرم الحرام کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا اسلامی سال(1441ھ)31 اگست سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے محرم کیچاندکی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم کاچاند30اگست کو 3بجکر37منٹ پرپیداہوناشروع ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اکتیس اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہوگی اور اسے 61

منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم محرم 1441 ہجری 1 ستمبر 2019 کو ہوگی۔نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے شہر میں دس روز کے لیے دفع ایک سوچوالیس نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جبکہ نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…