واشنگٹن (آن لائن) امریکا کی ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی الہان عمر بھی کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں۔ انہوں نے بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے وہ کشمیر سے متعلق زمینی حقائق کو جمع کریں۔دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق کے لیے آوازیں بلند ہونے لگیں۔ امریکی کانگریس کی رہنما
الہان عمر نے ٹویٹ میں مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وادی میں کمیونی کیشن سسٹم فوری بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وادی میں انسانی حقوق اور فوری مذہبی آزادی ہونی چاہیے۔الہان نے بین الاقوامی تنظیموں سے وادی میں زمینی حقائق جمع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔