لاہور(آن لائن) پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر میدان میں آگئی۔ یو اے ای سے تعلق رکھنے والی اتحاد ایئرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔بھارت کے وزیراعظم نریند رمودی کو یو اے ای کی طرف سے دئیے جانے والے ایوارڈ کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے
ہوئے پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر خواجہ ایوب نسیم کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل پریس کانفرنس میں طے کیا جائے گا۔ اتحاد ایئرویز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اور دبئی جانے والے ٹورسٹ کو بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر باور کرائیں گے کہ یواے ای حکومت نے قاتل مودی کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔