اسلام آباد (این این آئی) بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانئیے سے مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے اٹھنے وال آوازیں دبانے کیلئے صحافیوں کے بعد سیاستدانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروانے کی کوشش شروع کر دی،
بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر مراد سعید کا اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کر دی،وفاقی وزیر مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹویٹ کیا تھا۔ مراد سعید نے ٹوئٹ کیا کہ کشمیری میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ مراد سعید نے کہاکہ ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔ بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت موصول ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ نے مراد سعید سے رابطہ کیا،بھارت کی جانب سے مراد سعید کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سے مراد سعید کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔دوسری جانب بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے پریشان مودی سرکار نے ٹوئٹر انتظامیہ کو صدر پاکستان کی شکایت لگا دی تاہم ٹویٹر انتظامیہ نے عارف علوی کا سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو ای میل بھیج دی گئی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ٹویٹرانتظامیہ بھی مودی سرکارکا بغل بچہ بن گئی، ٹویٹر انتظامیہ کا صدرعارف علوی کونوٹس مضحکہ خیز ہے۔