اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت منصوبہ بندی وترقی کنول شوزب نے کہا ہے کہ پاک چین فری ٹریڈ معاہدے سے 313 مصنوعات کی برآمد سے سالانہ 9 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے رواں سال 701 ارب اور یوتھ پروگرام کیلئے 10 ارب،
زرعی شعبہ کو بہتر بنانے کیلئے 12 ارب اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے لیے 72 ارب روپے مختص کئے ہیں۔کنول شوزب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت رواں برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کمی لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر جس طرح وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اٹھایا اس کے ثمرات کافی بہترن نظر آ رہے ہیں۔