بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے پاکستان میں 11ہزار کلومیٹر سڑکوں،1700 کلومیٹر موٹرویز کا جال بچھایا،عمران خان پشاور میں ایک کھرب کے کھڈے کھود ے،ن لیگ نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے 1998ء میں پاکستان کو پہلی موٹروے کا تحفہ دیا تھا جس پر آپ 21سال تنقید کرتے رہے،نواز شریف نے پانچ سالوں میں ملک میں 11000 کلومیٹر سڑکوں اور 1700 کلومیٹر موٹرویز کا جال بچھایا،آپ پشاور میں ایک کھرب کے کھڈے کھود کر بھی ایک میٹرو نہ بناسکے،

آپ کی نالائقی نے پشاور کے شہریوں کی روزمرہ نقل وحرکت کو بھی عذاب بنادیاہے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ’نقل وحمل کے موجودہ ذرائع ناکافی ہونے‘ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف نے 1998ء میں پاکستان کو پہلی موٹروے کا تحفہ دیا تھا جس پر آپ 21سال تنقید کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پانچ سالوں میں پورے ملک میں 11000 کلومیٹر سڑکوں اور 1700 کلومیٹر موٹرویز کا جال بچھایا،شہباز شریف نے پانچ سال میں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان میٹروز بنا کر عوام بالخصوص نوجوانوں کی نقل و حرکت میں آسانیاں پیدا کیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے شہباز شریف کی چار میٹروز پر تنقید کی لیکن آپ پشاور میں ایک کھرب کے کھڈے کھود کر بھی ایک میٹرو نہ بناسکے،آپ کی نالائقی نے پشاور کے شہریوں کی روزمرہ نقل وحرکت کو بھی عذاب بنادیا۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں نے پشاور کے شہریوں کے نقل و حمل کے ذرائع تباہ کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے لاہور اورنج ٹرین بنائی جو پشاور کے ایک کھرب کے کھڈوں کی طرح آپ کی نالائقی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ،عمران صاحب بتائیں چھ سال خیبر پختونخواہ اور ایک سال وفاق میں حکومت کے باوجود ایک کلو میٹر سڑک جو آپ نے ذرائع نقل و حمل میں اضافے کے لئے بنائی ہو؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کا عالمی شہرت یافتہ ”پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے“ جس نے پورے پنجاب کے دیہاتوں اور کسانوں کو مارکیٹ سے ملادیا، اس سکیم کا مطالعہ کریں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…