جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آصف علی زر داری کو قتل کرنے کی کوشش،بلاول زر داری  نے سنگین الزامات عائد کردیئے،حکومت کیخلاف دھرنے کی حمایت کا اعلان

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زر داری کو میڈیکل سہولیات نہ دی گئیں تو یہ ان کو قتل کر نے کی کوشش ہوگی، معاملے پر عدالت جائینگے،اگر آصف علی زر داری کو کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی،فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے جارہے ہیں، خان صاحب کی بھول ہے ہم ان کے دباؤ میں آکر اپنا موقف تبدیل کرینگے،جو ظلم پاکستان کے عوام کے ساتھ کیا جا رہا ہے،اسکو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،

مولانا فضل الرحمن نے دھرنا کااعلان کر رکھا ہے، ہماری مشاورت جاری ہے،سب ملکر احتجاج میں شامل ہونگے،عمران خان کو کشمیر پر سودے بازی کا جواب دینا ہو گا۔پیر کو سنٹرل جیل اڈیالہ میں سابق صدر آصف زرداری سے ان کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو کسی سرکاری سیکورٹی پروٹوکول کے بغیر اڈیالہ جیل پہنچے،اڈیالہ جیل حکام اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے بھاری نفری تعینات تھی،بلاول بھٹو کی آمد سے قبل پیپلز ہارٹی کے ضلعی و تحصیل کے عہدیدار کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے،بلاول بھٹو کی آمد پر پر اک زرداری سب پر بھاری کے نعرے  لگائے گئے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سابق صدر زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات ہوئی ہے جو اڈیالہ جیل میں حکومت کے قید ی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان پر کچھ ثابت نہیں ہوا الزام پر الزام لگایا جا رہا ہے،عمران خان نے انکو جیل میں ڈالا مگر وہ کمپرومائز نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کوئی ترمیم کر لے گا یہ اسکی بھول ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جرنیلوں سے بھی برابر کا مقابلہ کیا،یہ نیازی پیپلز پارٹی کے مقابلے میں کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیازی صاحب آجکل بھارت میں مودی کے ظلم پر بات کرتے ہوئے نازیوں کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی نازی کو کاپی کر رہا ہے،مگر ہمارے ہاں ایک ایسا نیازی ہے جو انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا پر پابندی لگا دی گئی ہے یہ فاشزم ہے اور ہم اسکا مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت میری پارٹی کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جیل کے اپنے ڈاکٹر نے کہا زرداری کو بیماریاں ہیں،انکو فوری ہسپتال بھیجیں،جیل انتظامیہ اور حکومت انکار کر رہی ہے،ان جیلوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا،اگر زرداری کو میڈیکل کی سہولت نہ دی گئی تو یہ انکو قتل کرنے کی کوشش ہو گی،اس کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گے اگر انہیں کچھ ہوا تو یہ لوگ ذمہ دار ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ فریال تالپور کو غیر قانونی طور پر جیل لایا گیا،فریال تالپور کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جا رہا،سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نے چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ خان صاحب کی بھول ہے کہ ہم ان کے دباؤ کی وجہ سے ان کی بات مان کر اپنا موقف تبدیل کر لینگے۔ انہوں نے کہاکہ جو ظلم یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کیا جا رہا ہے اسکو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے محنت کشوں اور کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر پر سودے بازی کی کوئی بھی شخص  اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہاکہ انکا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہر بات پر یو ٹرن لیا،اگر میاں نواز شریف اور زرداری کو بند کر دیا تو پاکستان میں کرپشن ختم کیوں نہیں ہوئی؟۔انہوں نے کہاکہ سب کرپٹ بند ہے تو آپ کے پاس اربوں روپے ہونا چاہیے تھا،پاکستان کے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس سلیکٹڈ وزیراعظم کے کسی بھی فیصلے کو نہیں مانیں گے،نہ برداشت کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جتنی ناکام یہ حکومت ہوئی کوئی بھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دینگے۔

انہوں نے کہاکہ مودی نے پاکستان سے کشمیر چھین لیا اب مظفر آباد کو بچانے کی بات ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست کو اپنے کام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،ہماری معیشت کا مسئلہ ہے،گورننس کا مسئلہ ہے اس میں ایسی کیا چیز ہے اسکو بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا اور ایم ایم اے کا اعلان تھا کہ وہ دھرنا دینا چاہتے ہیں اس پر ہماری مشاورت جاری ہے،ہم سب مل کر اکتوبر میں اس احتجاج میں شامل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ آصف زر داری سے ملاقات کرنے کا حق عدالت سے چھین کر لینا ہے،یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، زرداری اور فریال تالپور پر کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان پر جانے کا فیصلہ اپوزیشن نے کیا تھا اور حکومت ہمارے پیچھے پیچھے تھی۔انہوں نے کہاکہ پہلے مریم نواز شریف کو گرفتار کر لیا جاتا ہے پھر فریال تالپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر عمران کو پتہ تھا کہ کشمیر جانے والا ہے تو اپوزیشن کو کیوں نہیں بتایا گیا،میں اسکو سودا بازی نہ کہوں تو کیا کہوں انکے پاس کوئی معذرت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کشمیر پر سودے بازی کا جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار کرنا ہے تو آپ آؤ مجھے بھی گرفتار کر لو،میں اس کٹھ پتلی کو کہنا چاہتا ہوں میں گرفتاری کے بعد بھی تمہارے لئے مشکل بن جاؤنگا۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے،کیا فارن آفس آپ کی خارجہ پالیسی چلا رہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون سنیٹر سحرکامران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کو بیماری کے باوجود پا بند سلاسل رکھنا کہاں کاانصاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر ہونے کے باوجود ان کے علاج میں مجرمانہ غفلت برتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتری ہوئی ہے جبکہ ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت انتقامی کاروائیوں کی بجائے کارکردگی ہر توجہ دیتی تو آج یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کو علاج کی غرض سے فوری طور پمز منتقل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…