ویسٹ انڈیز میں بھارتی ٹیم کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی شہری نکلا،سنسنی خیز انکشافات

23  اگست‬‮  2019

نئی دہلی(  آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت بھارتی کرکٹ ٹیم کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو بھارتی ریاست آسام سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔کچھ روز پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کو انڈین کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہوئی تھی جس کے بارے میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا گیا تھا۔پی سی بی کو ای میل ملنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی اسی قسم کی دھمکی آمیز ای میل کی گئی۔بی سی سی آئی نے ای میل کے بعد اینٹی ٹیرارزم سکواڈ (اے ٹی ایس) مہاراشٹر

سے رابطہ کیا جس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ دھمکی آمیز برقی مراسلہ ریاست آسام سے بھجوایا گیا ہے۔ اے ٹی ایس نے آئی پی ایڈریس کی مدد سے ای میل بھیجنے والے 19 سالہ ملزم برج موہن داس کو گرفتار کرلیا۔ملزم برج داس موہن آسام کے موریگاں کا رہنے والا ہے اور اس نے دھمکی آمیز ای میل صرف بی سی سی آئی کو ہی نہیں کی بلکہ دیگر کرکٹ بورڈز کو بھی بھجوائی تھی۔ اے ٹی ایس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 26 اگست تک کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…