جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سکیورٹی خدشات : پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی

datetime 23  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تعلقات اور سکیورٹی صورتحال کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس ٹائی ملتوی کردیا گیا۔ایشین اوشیانا گروپ ون کے ٹائی مقابلے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں 14 اور 15 ستمبر کو منعقد ہونا تھے۔

جس میں شرکت کے لیے جولائی میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق بھی کی تھی تاہم بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود جبکہ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کے ساتھ سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس سروس معطل کردی تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے ڈیوس کپ کا مقام کسی اور ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس مطالبے کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اپنے سیکیورٹی مشیروں کو صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی جنہوں نے ایونٹ کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آزاد ماہرین پر مشتمل سیکیورٹی مشیروں کی جانب سے پاکستان میں مکمل سیکیورٹی جائزے کے بعد ڈیوس کپ کمیٹی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اسلام آباد میں شیڈول ایشیا اوشیانا گروپ 1 کے ٹائی کو ملتوی کردیا ہے۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے مطابق کمیٹی نے حالات کو غیرمعمولی قرار دیا اور ہماری پہلی ترجیح ایتھلیٹس، آفیشل اور شائقین کی حفاظت ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کو نومبر تک ملتوی کردیا گیا ہے اور کمیٹی 9نومبر کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کرے گی لیکن اس سے قبل ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…