ٹوکیو (آن لائن)جاپان کے وزیر تجارت ہیروشیگے سیکو نے جنوبی کوریا بر آمد کی جانے والی جاپانی غذائی مصنوعات میں تابکاری کی موجودگی جانچنے کا معیار زیادہ سخت کرنے کے جنوبی کوریا کے منصوبہ پر تنقید کی ہے۔گزشتہ روز جنوبی کوریائی حکومت نے اعلان
کیا تھا کہ جمعہ کے روز سے جاپان سے منگوائی جانے والی سمندری غذائی مصنوعات سمیت چند اشیا میں تابکاری کی موجودگی کا جائزہ دو بار لیا جائے گا،سیکو نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے اس معاملے کو دوسرے شعبوں تک پھیلانا ناپسندیدہ طرزعمل ہے۔