پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تیرہ جون کو پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ مسودے میں پولیس کے تین بڑے منصوبوں کیلئے آٹھ سو ملین روپے مختص کئے گئے ذرائع کے مطابق مالی سال 2015-16کیلئے خیبرپختونخوا کا بجٹ تیرہ جون کو پیش کیا جائےگابجٹ میں پولیس کے تین بڑے منصبوں کیلئے آٹھ سو ملین روپے مختص کئے گئے بم ڈسپوزل یونٹ اور کے نائن یونٹ کیلئے دفتر، آلات اور سراغ رساں کتوں کی خریداری کیلئے 275 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔بارود کے دو اسکینرز کی تنصیب کیلئے 263ملین سے زائد رقم فراہم کی جائے گی۔باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور کے لینڈنگ زون میں آٹھ واچ ٹاورز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔جس کیلئے بجٹ میں ایک سو ساٹھ ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔پولیس کے دیگر تعمیراتی منصوبوں کیلئے بانوے ملین روپے رکھنے کی تجویزرکھی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں