لاہور( این این آئی) ممتازایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے نام سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکائونٹس کی تردید کر دی،مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست بھی جمع کر ادی ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرا کوئی
اکائونٹ موجود نہیں اورمیرے نام سے منسوب تمام اکائونٹس جعلی ہیں۔سوشل میڈیل پر خودساختہ اکائونٹس ملکی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔ایف آئی اے سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب تمام جعلی اکائونٹس کو بند کرائے اور جعلی اکائونٹس آپریٹ کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ۔