پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

خبردار ۔۔ یوایس بی نہایت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوایس بی یعنی Universal Serial Bus کی ضرورت ہر اس شخص کو پڑتی ہے جو کمپیوٹر استعمال کرتا ہے۔ یو بی ایس کو مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز کو جوڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فلاپی ڈسک کے مقابلے میں یوایس بی کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسفر کرنا زیادہ ا سان اور تیزرفتار ہے۔تاہم یہ امر ہر یوزر کے لیے تشویش ناک ہوگا کہ ا سانی فراہم کرنے اور وقت بچانے والی یوایس بی ا آپ کے کمپیوٹر کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔گذشتہ دنوں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی Black Hat Hackers Conference کے دوران جرمن محققین نے یوایس بی چپ میں وائرس اور مال ویئر کی نشان دہی کرکے ساری دنیا کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔کانفرنس کے موقع پر کیے جانے والے تجربات میں وائرس کا شکار ایک یوایس بی کو جب کمپیوٹر سے لگایا گیا تو کمپیوٹر نے اسے بہ طور کی بورڈ پہچانا۔ مزید تشویش ناک امر یہ ہے کہ یوایس بی میں موجود وائرس ا پ کے کمپیوٹر کی دبائی جانے والی ہر ’’کی‘‘ کا حساب رکھ سکتا ہے۔ اس طرح نہ صرف ا پ کی ذاتی معلومات بل کہ خفیہ ترین پاس ورڈز بھی بغیر کسی تگ ودو کے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔مزید خطرناک بات یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی اینٹی وائرس ایسی یوایس بی کو شناخت نہیں کرسکتا، چناں چہ یوزر کو کبھی بھی اپنے کمپیوٹر کے ہیک ہوجانے کا پتا نہیں چلے گا۔فی الوقت یوایس بی کے ذریعے ہیکنگ کا کوئی توڑ دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔ جب تک اس کا توڑ دریافت نہیں کیا جاتا ا پ اپنے کمپیوٹر میں یو ایس بی لگانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیجیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…