جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی حکومت کا پہلا برس، مہنگائی کا راج رہا، اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں بڑھتی رہیں

datetime 19  اگست‬‮  2019 |

کراچی(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے پہلے برس ملک بھر میں مہنگائی کاراج رہا۔ اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافے نے صارفین اور تاجر دونوں کو پریشانی میں مبتلا کئے رکھا۔ایک رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی رہی، اگست 2018میں ڈالر 123روپے کا فروخت ہورہا تھا جو 35روپے اضافے کے بعد 158 روپے تک پہنچ گیا۔

ایک وقت میں ڈالر کی قدر42روپے بڑھ کر 165روپے تک جاپہنچی تھی تاہم بعد میں کم ہوگئی۔دریں اثنا صارفین کے لیے قیمتوں کی فہرست میں جولائی میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا جو جون کے مہینے میں 8.9 اور گزشتہ سال جون کے مہینے میں 5.8 فیصد تھا۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی، جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا، تو بالترتیب 95.24 اور 112.94 روپے تھیں جو اب اضافے کے بعد117.83 اور132.47 روپے ہوگئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…