واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات بہتر ہونے سے دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید بھی بڑھ سکتے ہیں۔وائٹ ہاوس کی جانب سے امن و استحکام کے لیے کام، معاشی خوشحالی قائم کرنا“ کے نام سے جاری فیکٹ شیٹ میں کہا گیا کہ امریکا اور پاکستان مظبوط معاشی شراکت دار ہیں جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ پاکستان اور امریکا نے گزشتہ سال 6.6 ارب ڈالر کے اشیا کی تجارت کی جو باہمی تجارت کا نیا ریکارڈ ہے۔