اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو ،بھارتی حکومت کی کشمیریوں کو بھوکاپیاسا مارنے کی تیاریاں، انتہائی خطرناک فیصلہ کرلیا‎

datetime 11  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، قابض بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ عید کی نماز کے لیے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن لوگوں کا اجتماع کم تھا اس کے باوجود ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ دوسری جانب خبریں ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ہنگامی حالات کے پیش نظر اشیاء خورو نوش اکٹھی کر لی ہیں،

بھارتی میڈیا کے مطابق گندم 65 دن کے لیے، چاول 55 دن، مرغی کا گوشت ایک ماہ اور چھوٹا گوشت 17 دن کے لیے ذخیرہ کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈیزل اور پٹرول 28 دن تک کے لیے اور ایل پی جی کا ایک ماہ تک کا ذخیرہ اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کرفیو کا آج ساتواں روز ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے لگی ہیں، بھارتی اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے، ٹی وی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ بھی منقطع ہے، قابض بھارتی انتظامیہ کے ان اقدامات سے کشمیری عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مذموم بھارتی اقدام کے خلاف ہزاروں کشمیریوں نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے صورہ میں نماز جمعہ کے کے فوراً بعد ہزاروں لوگ جمع ہو گئے اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف احتجاجی شروع کر دیا تاہم بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے اور انہیں ایوا برج کے پاس سے واپس دھکیلنے کی کوشش کی۔ پیلٹ اور گولیاں لگنے سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ نے ایک بھارتی پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صورہ میں ہونے والے مظاہرے میں دس ہزار کے لگ بھگ لوگ موجود تھے اور یہ اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔

سرینگر کے صورہ ہسپتال میں جہاں زخمیوں کو لایا گیا ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب قابض بھارتی فورسزاہلکاروں نے پیلٹ اور آنسو گیس کے گولے چلائے تو کئی خواتین اور بچوں نے پانی میں چھلانگیں لگا دیں۔بھارت کی طرف سے چار اگست کی رات کو مقبوضہ علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ بھارت نے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں، ٹیلیفو ن، انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ کے دیگر تمام ذرائع بند ہیں جبکہ چھ سو کے قریب حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…