پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عید کے موقع پر یہ کام ہرگز نہ کریں، پاک فضائیہ کی پاکستانیوں سے پرزور اپیل

datetime 11  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی)سی اے اے نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا، پاک فضائیہ نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحی پر جانوروں کی آلائشیں مقرر کردہ جگہ پر پھینکیں تاکہ پرندوں کی وجہ سے جہازوں کو نقصان نہ پہنچے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی میں متوقع بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو بھی موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔اس حوالے سے ائیرپورٹ پر محکمہ فائر اور ایئرسائڈ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ایئرپورٹ منیجر کی جانب سے بھی کپتانوں کو کہا گیا ہے کہ رن وے پر طیاروں کی لینڈنگ کے وقت احتیاط کی جائے، اس کے علاوہ چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگائے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طیاروں کو بارش اور تیزہواں سے بچانے کیلئے شیلٹرزمیں منتقل کیا جائے۔علاوہ ازیں پاک فضائیہ اور سی اے اے کی جانب سے شہریوں کی آگاہی کیلئے مہم شروع کردی گئی ہے جس کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر جہازوں سے پرندوں کے ٹکرا اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری گئی ہیں۔سی اے اے اور پاک فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں آلائشیں مقرر کردہ جگہ پر پھینکیں تاکہ وہاں آنے والے پرندوں کی وجہ سے جہازوں کو نقصان نہ پہنچے اور سفر محفوظ رہے۔آلائشوں پر آنے والے پرندے کسی بھی جہاز کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، شہریوں کی جانب سے پھینکے گئے فضلہ پر منڈلانے والے پرندوں کا جہازوں سے ٹکراو ایک ناقابل تلافی نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…