بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

خواجہ آصف کے الزامات،بلاول زر داری کا شدید ردعمل،وقت آنے پر کیا کرینگے؟ شہبازشریف کو انتباہ کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پرخواجہ آصف کی جانب سے آصف زرداری پر الزامات پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تحفظات سے شہباز شریف کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پیغام ن لیگ کے دو اہم رہنماوں کے ذریعے بلاول شہباز ملاقات سے ایک دن پہلے دیا گیا۔ذرائع  کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سات اگست کو شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ بلاول بھٹوزر داری نے شہباز شریف کو پیغام دیا کہ پیپلز پارٹی الزامات کے جواب کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ

اپوزیشن کے اتحاد کی خاطر اجتماعی مفاد میں خاموش ہیں،وقت آنے پر پیپلز پارٹی اس الزام کا جواب بھی ضرور دے گی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ چیئرمین عدم اعتماد کے نتائج پر پیپلزپارٹی اپنی  اور اپوزیشن جماعتوں کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔ ذرائع  کے مطابق بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اگر آئندہ خواجہ آصف اور دیگر رہنماوں کو الزامات سے نہ روکا گیا تو پھر پیپلز پارٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔سیاسی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے پیغام بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے  ن لیگ کو دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…