ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عمر اکمل کومیچ فکسنگ کی پیشکش ،آفر کرنے والوں میں ایک بھارتی ،دوسرا پاکستان کا سابق کرکٹر نکلا، دونوں کے نام بھی سامنے آگئے

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو( آن لائن )کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی 20 لیگ میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش کرنے والے سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر کو رپورٹ کردیا۔گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں اینٹی کرپشن یونٹ کے ارکان نے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے

کھلاڑیوں کو دو اشخاص سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ افراد ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں تو فورا مطلع کریں۔ان میں سے ایک شخص کا نام کرش بتایا جارہا ہے، جس کا بھارت سے تعلق ہے جبکہ دوسرا شخص سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر منصور اخترہے، اطلاعات کے مطابق منصور اختر کے بارے میں عمر اکمل نے اینٹی کرپشن کو رپورٹ کی ہے کہ انہیں منصور کی جانب سے کرپشن میں ملوث ہونے کی پیش کش کی گئی ہے۔امریکا میں مقیم61 سالہ منصور اختر گلوبل ٹی 20 لیگ میں ونیپیگ ہاکس کے آفیشل تھے اور عمر اکمل بھی اسی ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے،اطلاعات کے مطابق جب منصور اختر نے کرپشن میں ملوث ہونیکی پیش کش کی تو عمر اکمل نے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بعدازاں گلوبل کینیڈا لیگ کے منتظمین کو مطلع کیا۔1980سے 1990تک پاکستان کیلئے 19 ٹیسٹ اور 41 بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے والے منصور اختر اب دکھائی نہیں دے رہے۔دوسری طرف گلوبل ٹی 20میں شامل تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن یونٹ نے کرش اور منصور اخترسے دور رہنے اور رابطہ کرنیکی صورت میں فوری رپورٹ کرنیکی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ گلوبل ٹی 20لیگ میں پاکستان کے عمر اکمل سمیت 9 کرکٹرز ایکشن میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…