جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

فرنس آئل کی فروخت میں 43 فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 17 فیصد کمی

datetime 7  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) رواں کلینڈر سال 2019ء کے ابتدائی 7ماہ میں جنوری تا جولائی 2019ء کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 43 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 17 فیصد کی کمی ہوئی ہے ‘تاہم اس دوران پٹرول کی فروخت میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) کے اعدادوشمار کے مطابق سال رواں میں جنوری تا جولائی 2019ء کے دوران فرنس آئل کی فروخت 18 لاکھ 58 ہزار ٹن تک کم ہو گئی جبکہ جنوری تا جولائی 2018ء کے عرصہ میں فروخت کا حجم 32 لاکھ 32 ہزار ٹن رہا تھا۔اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے 7ماہ میں فرنس آئل کی فروخت میں 13 لاکھ 74 ہزار ٹن یعنی 43 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت بھی 17 فیصد کی کمی سے 48 لاکھ 90 ہزار ٹن کے مقابلہ میں 40 لاکھ 46 ہزار ٹن تک کم ہو گئی اور فروخت کے حجم میں 8 لاکھ 44 ہزار ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں کلینڈر سال کے دوران پٹرول کی فروخت میں 3 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی فروخت جنوری تا جولائی 2018ء کے دوران 42 لاکھ 32 ہزار ٹن رہی تھی جو رواں سال میں جنوری تا جولائی 2019ء کے دوران 43 لاکھ 42 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔ اس طرح پٹرول کی فروخت میں ایک لاکھ 10 ہزار ٹن یعنی 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…