پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلسل 2دن مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا حتمی اعلان کردیاگیا

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (این این آئی)مرکزی اور صوبائی قائدین کی کال پر ضلع مردان کے تاجر بھی 15، 16اگست کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرینگے۔ اور مطالبات کی منظوری تک مرحلہ وار احتجاج جاری رہیگا۔ اور جب تک حکومت فیکسڈٹیکس سکیم کا اعلان نہ کریں اور اس ظالمانہ ٹیکس کو واپس نہ لیں۔

تو تاجربرادری چین سے نہیں بیٹھ ینگے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کے سینئیر نائب صدر حاجی اورنگزیب کشمیری نے عمر شاپنگ پلازہ میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ تاجر برادری پہلے سے مسائل کے دھدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اور اوپر سے حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کی بھر مار نے تاجر برادری کاکمر توڑ دی۔ اُنھوں نے کہا کہ ہم پاکستانی شہری ہے اور ٹیکس دے رہے ہیں۔ اور دینے کیلئے تیار بھی ہیں۔ لیکن ایف بی آرکی طرف سے تاجروں پر جو شرائط لگائے گئے ہیں۔ وہ ظلم کے مترادف ہے اُن کے شرائط سے نہ صرف تاجر بلکہ عوام بھی پریشان ہونگے۔ اُنھوں نے کہا کہ چئیرمین ایف بی آر شبیر زیدی کو چاہیے کہ ہمارے مرکزی اور صوبائی قائدین اعتماد میں لیکر بااہمی مشاورت کے ساتھ لاگو کیے گئے ٹیکس جس میں فیکسڈ ٹیکس سکیم اور دیگر ٹیکسوں پر بات چیت کرکے ایک آسان طریقہ ڈھونڈ نکالے جو حکومت،تاجر برادری اور عوام کو قابل قبول ہو۔ اور حکومت کی طرف سے من پسند فیکسڈ ٹیکس سکیم قابل قبول نہیں اگر ہمارے مطالبات پھر بھی نہ مانے گئے تو 25اور26اگست کو بھی ملک بھر کی طرح مردان میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی جلسے اور جلوس نکالے جائینگے۔ مرکزی اور صوبائی قائدین کی کال پر ضلع مردان کے تاجر بھی 15، 16اگست کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرینگے۔ اور مطالبات کی منظوری تک مرحلہ وار احتجاج جاری رہیگا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…