ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

”ایک عادت بدلیں،موٹاپے سے نجات پائیں“

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کیا آپ کو بھوک بہت زیادہ لگتی ہے اور کھانا دیکھ کر آپ کو خود پر قابو نہیں رہتا ؟ تو اس کے لیے آپ اپنی کم سونے کی عادت کو الزام دیں۔ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کم سونے سے بھوک میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔جریدے”ہیلتھ سائیکالوجی“ میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں ان محرکات کے باہمی ربط کو بیان کیا گیا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ نیند میں کمی سے بھوک بڑھانے والے کئی محرک یکجا ہو جاتے ہیں۔کم نیند کی وجہ سے جب تھکاوٹ ہوتی ہے تو اس سے بھوک کو قابو کرنے والے ہارمون متاثر ہوتے ہیں، ساتھ ہی دماغ کو شکم سیرہونے کے سگنل بھیجنے والے ہارمون ”لیپٹن“ کی کارکردگی بھی کم ہو جاتی ہے لہٰذا انسان زیادہ بھوک محسوس کرتا ہے۔تھکاوٹ کا شکار پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور پریشانی بھی بھوک میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ بھوک زیادہ لگنے کا ایک محرک یہ بھی ہے کہ زیادہ دیر تک جاگنے اور کام کرنے سے انسان کو زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے اس لیے بھی بھوک زیادہ لگتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے اراکین الیزا لنڈل اور ٹموتھی ڈی نیلسن نے کہا کہ” یہ بات طے ہے کہ زیادہ کھانا موٹاپے، اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔اس سے شوگر اور دل کی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں، لہٰذا ان بیماریوں کا تعلق بھی بالواسطہ نیند میں کمی سے ہی جڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کی خوراک سے جذباتیت، ادراک اور ماحولیاتی محرکات کا گہرا تعلق ہوتا ہے اور نیند میں کمی و بیشی سے ان محرکات میں نمایاں تبدیلی آتی ہے، اس لیے اگر آپ اپنی نیند بڑھا لیں تو اپنی بھوک پر قابو پا سکتے ہیں، اس طرح آپ موٹاپے،شوگر اوردل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…