کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی کے قبائلی علاقوں سے3نومنتخب ارکان اسمبلی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جمعہ کوبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے خیبر پختونخواسمبلی کے 3نومنتخب ارکان اسمبلی بلاول خان آفریدی،
شفیق خان آفریدی اور عباس خان مہنمد نے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر بی اے پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر منظور خان کاکڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد تین ارکان نے پریس کانفرنس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی موجودگی میں باقاعدہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق فاٹا کے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار عباس رحمان، بلاول آفریدی اور شفیق آفریدی کو پارٹی میں آنے پر خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ آگے یہ چیزیں چلیں گی اور یہ پہلی شمولیت ہے جو فاٹا سے ہوئی ہے ہم اچھی بنیاد رکھیں گے اور ہمارے ممبر عوام کے لئے کام کریں گے بلوچستان عوامی پارٹی اتحاد کے لئے قوت سپورٹ لائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عمل آگے بڑھ رہا ہے امید ہے تحریک انصاف کی طرح ہی باپ پارٹی بھی بلوچستان میں کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے میں پسماندگی کم کرنے کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ہماری پارٹی کی ترجیح ترقی اور خوشحالی ہے ہم کے پی کے اندر بھی اتحاد کی صورت میں کام کریں گے خیبر پختونخوا اسمبلی کے قبائلی علاقوں سے3نومنتخب ارکان اسمبلی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جمعہ کوبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے خیبر پختونخواسمبلی کے 3نومنتخب ارکان اسمبلی بلاول خان آفریدی،شفیق خان آفریدی اور عباس خان مہنمد نے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی