پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

 عافیہ صدیقی کی واپسی،پاکستان کی امریکی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی واپسی کیس یو ایس حکام کے سامنے پیش کیا ہے،واپسی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت تمام طریقے بروئے کار لاتی رہے گی،نچ سالوں کے دوران یورپی اور عرب ممالک سے مدت کی تکمیل اور جرمانہ کی ادائیگی وغیرہ پر کل 36514 قیدی رہا کیے گئے۔ جمعرات کو قومی ا سمبلی کے دور ان وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی نے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ یو ایس حکام کے سامنے ان کی پاکستان واپسی کا امکان سمیت اس کیس کو مسلسل پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہاؤسٹن میں پاکستان کا قونصل جنرل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیر و عافیت معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ قونصلر دورے کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی پیغام ہو تو وہ پیغامات ڈاکٹر عافیہ کے خاندان کو پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے 12 نومبر 2018 کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے ہاؤسٹن میں قنصل جنرل کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ قونصلر جنرل نے آخری با 18 اپریل 2019 کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو نیو یارک عدالت میں طویل سماعت کے بعد 86 سال کی سزا سنائی گئی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے دورہ واشنگٹن سے قبل عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی،انہوں نے دفتر خارجہ میں بھی ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ عافیہ صدیقی کا معاملہ وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن کے دوران بھی اٹھایا گیا۔انہوں نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت تمام طریقے بروئے کار لاتی رہے گی۔ انہوں نے بتایاکہ 9 اعشاریہ 6 ملین پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اور کام کر رہے ہیں،سمندر پار پاکستانیوں کی اسوقت تعداد 8 9ہزار 416 یورپی اور عرب ممالک میں قید یا زیر حراست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قیدیوں کو گھناؤنے جرائم منشیات کی تجارت اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث کیا جاتا ہے،

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یورپی اور عرب ممالک سے مدت کی تکمیل اور جرمانہ کی ادائیگی وغیرہ پر کل 36514 قیدی رہا کیے گئے،سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 2107 پاکستانی قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے حال ہی میں 579 پاکستانی قیدیوں جو سعودی جیلوں میں قید تھے فہرست فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 579 قیدیوں کو کس کیٹیگری کے تحت رہائی دی گئی ہے مشن نے پہلے ہی میزبان حکومت کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،جواب کا ابھی تک انتظار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یو اے ای حکومت نے 2016 تا 2019ء 16987 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسی کے مطابق وزارت خارجہ امور بیرون ملک پاکستانی شہریوں کی ترجیحی بنیادوں پر فلاح و بہبود دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ امور تمام مشنز میں قونصلر کی سہولیات بڑھانے کے لیے مستعدی سے کام کر رہی ہے،انہوں نے کہاکہ مشکلات کے شکار پاکستانی شہریوں کی امداد کے لیے زیادہ سے زیادہ ترجیح دینے بابت بیرون ملک تمام مشنز کو مستقل ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ہمارے مشنز پاکستانی قیدیوں، گرفتار لوگوں سے ملنے کے لیے باقاعدگی سے قونصلر دورہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت ہو تو انٹرپریٹر کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ قونصلر آفیسر ہر قیدی کا ذاتی طور پر انٹرویو لیتا ہے،کسی پاکستانی قیدی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہاکہ انہیں اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن موقع فراہم کیا جاتا ہے،قواعد کے تحت جائز قانونی معاونت فراہم کی جاتی ہے،وزارت خارجہ کے زیر انتظام پاکستان کمیونٹی ویلفیئر ایجوکیشن فنڈ کو پاکستانی قیدیوں کی قانونی معاونت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،وکیلوں کی فیس کی ادائیگی، جرمانوں کی ادائیگی اور ان کی منزل تک واپسی کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔وزیر برائے بجلی ڈویژن عمر ایوب خان نے کہاکہ

بلوچستان میں بجلی کے کام کے لیے گزشتہ 5 سالوں میں 5 ہزار 768 اعشاریہ 422 روپے کے فنڈ ملے،گزشتہ پانچ سالوں میں بجلی فراہمی کے 4 ہزار 846 منصوبے مکمل کیے گئے،2 ہزار 899 منصوبوں پر کام جاری ہے جو کہ جون 2021 تک مکمل ہو جائیں گے۔عمر ایوب نے بتایاکہ بلا تفریق بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو سولر پر لے آئیں۔،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بعض افسران کو بجلی چوری کیخلاف کارروائی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائینز چوری کی وجہ سے زیادہ بوجھ نہیں اٹھا سکتیں۔،انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک ایک پرائیویٹ ادارہ ہے۔،انہوں نے کہاکہ لوگ کنڈے لگارہے تھے اور تار نیچے گرگئی نیچے پانی تھا اور کرنٹ لگنے سے کئی لوگ ہلاک ہوگئے۔،

انہوں نے کہاکہ کراچی کا ترقیاتی فنڈز کہا گیا سندھ حکومت سے پوچھا جائے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کرپشن کا منبع ہے جس کی وجہ سے حالت بہت زیادہ خراب ہے۔سید نوید قمر نے کہاکہ سندھ میں ہرجگہ بجلی بند ہے،آپ اپنی کارکردگی کی بات کریں کے الیکٹرک پرائیویٹ ہے لیکن حیسکو اور سیپکو تو وفاق کے ادارے ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ سیپکو اور حیسکو میں چوری چکاری کی وجہ مسائل ہیں،سسٹم کو ٹھیک کرنے اور چوری کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے ان علاقوں کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے سندھ کا یہ حال ہے۔عمر ایوب خان کے جواب پر پیپلز پارٹی اراکین اسمبلی نے ایوان میں شور شرابہ کیا اور کہاکہ آپ اپنی کارکردگی کا جواب دیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ کراچی میں ہلاکتوں اور کے الیکٹرک کی کارکردگی پر نیپرا تحقیقات کریگا،حویلہ تھاکوٹ سی پیک روٹ فروری 2020 میں مکمل ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہیوی مشینری کی وجہ سے 66 دیہاتوں کی سٹرکیں تباہ ہوئی ہیں،کنٹریکٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سڑکوں کو بھی بنائیگی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…