پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

موجودہ حالات میںملکی تجارت اور صنعت کو سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت ہے : سابق صدر ایف پی سی سی آئی

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل نے کہا ہے کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملکی اکنامی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اور حکومت بھی ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل ختم کرنا چاہتی ہے مگرموجودہ حالات میں ملک کی ایکسپور ٹ انڈسٹری سمیت تجارت اور صنعت کو سہولیات مہیا کرنے کی

ضرورت ہے،وزیراعظم کے ساتھ گزشتہ ملاقات میں ہمیں امید ہوئی ہے کہ صورتحال بہتر ہونے پر دوبارہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو زیروریٹنگ کی سہولت مہیا کردی جائے گی،بزنس کمیونٹی کو وزیراعظم عمران خان کے وعدوں پر اعتماد ہے اور ان کا امریکہ کا دورہ بھی کامیاب رہا ہے جس کے اثرات جلد سامنے آئیں گے ۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سابق نائب صدر شکیل احمدڈھینگڑا کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر نوراحمدخان سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی۔اس موقع پر انہوں نے نوراحمدخان کو پھول بھی پیش کئے۔ زبیرطفیل نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں سوچا جائے،پاکستان دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے لیکن موجودہ وزیر اعظم عمران خان کیونکہ نہ تو خود کرپٹ ہیں اور نہ ہی وہ کرپشن کو پنپنے یں گے ہمیں اچھے مستقبل کیلئے انکا ساتھ دنیا چاہیئے۔یو بی جی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ انکا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی میں سال2020 کے الیکشن کی تیاریاں شروع ہونے والی ہیں اوریو بی جی اپنے ڈائنامک لیڈران ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں مسلسل چھٹا الیکشن بھی اکثریت سے جیتے گااور مخالفین ایک بار پھر ناکام ہونگے، ہماسرے گروپ نے فیڈریشن کے معاملات درست بنانے اوربزنس کمیونٹی کو انکا حق دلوانے کی بھرپور جدوجہد کی ہے، فیڈریشن چیمبر آف کامرس اب مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…