پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نئے ٹیکس رجیم کی کامیابی کیلئے تاجروں کیساتھ بامعنی مذاکرات کرے : چیئرمین پیاف

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فر نٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ حکومت ماہ اگست سے نئے ٹیکس رجیم معاملات پر بزنس کمیونٹی سے فوری طور پربامعنی مذاکرات کرے اور بزنس کمیونٹی کا ابہام دور کرے ،مہنگائی اور افراط زر کی وجہ سے پہلے ہی کاروباری مشکلات ہیں اور بزنس کمیونٹی ٹیکس معاملات اور شناختی کارڈ کی شرط کے

حوالے سے تذبذب اور پریشانی کا شکار ہے ، بجٹ کے بعد سے اب تک صنعتی و تجارتی سرگرمیاں جمود کا شکا رہیں، ٹیکسوں کے پیچیدہ اور ناقابل قبول نظام، زیادہ پیداواری لاگت، غیرموافق کاروباری ماحول اور دیگر بہت سے مسائل کی وجہ سے معیشت سکڑ رہی ہے حکومت کاروبار دوست ماحول پیدا کرے اور کوئی بھی فیصلہ یا پالیسی لاگو کرنے سے قبل سٹیک ہولڈرز کو کی مشاورت سے لاگو کیا جائے اور بہتر راستہ تلاش کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ عالم، ٹائون شپ، مزنگ، جوہڑ ٹائون اور داروغہ والا سے آنے والے تاجر رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے حکومت کی سنجیدگی کا احساس کرتی ہے۔بزنس کمیونٹی ٹیکس دینا چاہتی ہے اور حکومت کے تاجر دوست اور برآمدات بڑھانے کے وژن کو بھرپورسپورٹ کرتی ہے مگرٹیکس قوانین کو سادہ اور آسان فہم بنایا جائے ۔ میاں نعمان کبیرنے کہا کہ ایف بی آر نے شناختی کارڈ کے ایشو پر سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جسکی بزنس کمیونٹی توقع کر رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…