بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

راحیل شریف کے بیان پرکشمیرمیں جشن

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (نیوزڈیسک)راحیل شریف کے بیان پرکشمیرمیں جشن، مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅںنے پاک فوج کے سربراہ کے کشمیر بارے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے مسئلہ سے متعلق حقیقت اور تاریخی پس منظر بیان کیاہے ۔حریت رہنماءسید علی گیلانی نے ایک بیان میں جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے واضح اور جراتمندانہ طورپرکشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے جس پر کشمیری عوام انکے مشکور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنرل راحیل شریف نے جموںوکشمیر سے متعلق حقیقت اور تاریخی پس منظر کو بیان کر کے واضح کردیا ہے کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر کا ذمہ دارصرف بھارت ہے کیونکہ اس نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف جموںوکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں پر بھی زوردیا کہ وہ بیان بازی کی بجائے جنرل راحیل کے بیان پر غور کریںاور ایک مثبت سوچ اختیار کریںکیونکہ حقائق سے نظریں چرانے اور ضد اور ہٹ دھرمی پر اڑے رہنے سے مسئلہ کشمیر نہ تو ماضی میں حل ہوسکا ہے اور نہ مستقبل میں اس طرح اسے حل کیا جاسکتا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں جنرل راحیل شریف کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے بیان کو اس مسئلہ سے جڑے تاریخی حقائق کا عکاس قراردیا۔انہوںنے کہا کہ فوجی سربراہ کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کے سیاسی اور پر امن حل کی بات کرنا یقینا جرا ¿ ت مندانہ اقدام ہے اور انکا یہ بیان بھارت کی سیاسی قیادت کےلئے چشم کشا ہے جومسئلہ کشمیر کے حل کےلئے مذاکرات کی بجائے دھونس اوردباﺅ کی پالیسی پر کاربند ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کواس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے اور طاقت ، تشدد اور فوجی طرز عمل مسئلہ کے حل میں کبھی بھی مددگار ثابت نہیں ہو سکتا اور نہ ہی مذاکراتی عمل سے فرار کا راستہ اختیار کرنے سے اس مسئلہ کے حل کی اہمیت کو کم کیا جا سکتا ہے ۔حریت چیئرمین نے بھارت کی سیاسی قیادت پرزوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب دے اور اپنی روایتی ضد، ہٹ دھرمی اورغیر سنجیدگی پر مبنی پالیسیاں ترک کر کے پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کےلئے ماحول سازگار بنائے۔ سینئر حریت رہنماءاور جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے بھی ایک بیان میں جنرل راحیل کے بیان کو سراہتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں ان کا بیان حق پر مبنی ہے اورانھوں نے مسئلہ کشمیر سے متعلق کشمیر ی عوام کی خواہشات کی ترجمانی کی ہے۔انہوںنے پاکستان کومسئلہ کشمیر کا اہم فریق اور مسئلہ کشمیر کے حل میں اسکے کردار کوکلیدی قراردیتے ہوئے کہاکہ مسئلے کامنصفانہ اور دیرپا حل جنوبی ایشیاءکی ترقی اور امن کی ضمانت ہے ۔حریت رہنماءنے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کررکھا ہے ،البتہ بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ عالمی ادارے اور بین الاقوامی فورموں پر کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا اورظلم و تشدد اور فوجی طاقت کے بل پرجموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی اور ناجائز قبضے کو طول دے رہا ہے ۔ دیگرحریت رہنماﺅں نعیم احمد خان ،مصدق عادل ، ظفر اکبر بٹ ، محمد شفیع ریشی ، محمد یوسف نقاش، سید بشیر اندرابی ، حکیم عبدالرشید ، عبدالاحد پرہ، آسیہ اندرابی ، ہلال احمدوار، جاوید احمد میر ،مختاراحمدوازہ ، زمرودہ حبیب ،یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی،محمد رمضان خان،غلام محمد خان سوپوری،فاروق احمد ڈار ، شبیر احمد ڈار،محمد اقبال میر اور میرشاہدسلیم نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…