اسلام آباد(نیوزڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا میں میٹرو منصوبے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے خرچے پر کے پی کے میں میٹرو بس سروس شروع کرے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت کو میٹرو کے بجائے تعلیم، انصاف اور سیکیورٹی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے، ستم ظریفی ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں عوام پر پینے کے لئے صاف پانی تک میسر نہیں لیکن حکومت میٹرو جیسے نمائشی منصوبوں پر پیسہ خرچ کر رہی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے بجٹ کے لئے صرف 19 فیصد رقم دی اور گلگت بلتستان کو ڈھائی فیصد رقم ملی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوئی اگر انہیں میچ کھیلنے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کر لیں ہم دوبارہ الیکشن کرانے کو تیار ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں الیکشن ٹھیک نہیں ہوا تو فوج کی نگرانی میں ضلع در ضلع انتخابات کرائے جائیں اس کے لئے بھی تحریک انصاف تیار ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لے گی لیکن وہ با اثر ہونے کے ساتھ حکومت اور سیاستدانوں سے زیادہ مضبوط ہے اور ٹمبر مافیا سے پیسے وصول کرکے واپس محکمہ جنگلات میں لگائیں گے۔اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں گرفتار صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کے حوالے سے تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ علی امین گنڈا پور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے نہیں بلکہ رکوانے کے لئے گئے تھے، وہ بالکل بے قصور ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔
عمران خان نے خیبرپختونخوا میں میٹرو بس سروس کی وزیراعظم کی پیشکش ٹھکرا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































