مونٹریال (آن لائن )شاہد خان آفریدی کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت برامپٹن والوز نے کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے ایک میچ میں ایڈمونٹن رائلز کو 27 رنز سے شکست دے دی، شاہد آفریدی نے آل رائونڈ کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے چھٹے میچ میں برامپٹن والوز ٹیم کے کپتان کولن منرو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہد خان آفریدی کے ناقابل شکست 81 رنز جس میں انکے پانچ
شاندا ر چھکے 10 چوکے شامل تھے کی بدولت مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 207 رنز بنائے، شاہد آفریدی ناقابل شکست 81 اور سیمنز 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ایڈمونٹن رائلز کے شاداب خان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں ایڈمونٹن رائلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔ نیشم 33 اور شاداب خان 27 رنز بناسکے۔ یوں بدولت برامپٹن والوز نے میچ میں ایڈمونٹن رائلز کو 27 رنز سے ہرا دیا۔ شاہد خان آفریدی کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔