ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کی گزشتہ سال کی تنخواہ پر ٹیکس کا نوٹیفکیشن اصلی ہے یا جعلی؟حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سرکاری و غیرسرکاری ملازمین کی گزشتہ سال کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹی فکیشن کے مطابق وہ تمام سرکاری اور غیرسرکاری ملازمین جو مالی سال 2018 میں 33 ہزار روپے یا اس سے زائد تنخواہ لیتے رہے ہیں انہیں 2 اگست 2019 سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے

میں جمع کروانے ہیں۔ایف بی آر ذرائع نے اس نوٹی فکیشن کی تردید کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا اور کہا کہ عوام اس قسم کے جعلی نوٹی فکیشن پر یقین نہ کریں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کے حوالے سے جو بھی طے کیا جائے گا اس کا ادارے کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ حکومت نے رواں سال کا مالی بجٹ پیش کرتے ہوئے انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے اور نئی سلیبز متعارف کروانے کی تجویز دی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…