دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا ہے کہ پاکستانی باﺅلر محمد عامر اسپاٹ فکسنگ کیس کے باعث پابندی کا شکار ہوکر کھیل کے میدانوں سے طویل عرصے تک دور رہے تاہم ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں کامیاب واپسی ممکن ہے۔خیال رہے کہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر محمد عامر پر پانچ سال تک کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔رواں سال کے آغاز پر لیفٹ آرم عامر کو آئی سی سی کی جانب سے واپسی کی اجازت اس وقت مل گئی جب انہوں نے اینٹی کرپشن ایجوکیشن کے ساتھ تعاون کیا، اب وہ پاکستان میں سیکنڈ گریڈ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور بین الاقوامی میچز میں واپسی کے لیے پرعزم بھی ہیں۔
مزید پڑھئے:بر طانوی خاتون کو حسن میں اضافہ کر نا مہنگا پڑگیا