بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

فیفا ورلڈ کپ میزبانی کی آسٹریلوی کوشش کی تفتیش شروع

datetime 5  جون‬‮  2015 |

سڈنی (نیوز ڈیسک)آسٹریلوی پولیس 2022ء میں فیفا ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کی جانب سے کی گئی میزبانی کی ناکام پیشکش کے بارے میں کی جانے والی مالی ادائیگیوں کی تفتیش کر رہی ہے۔آسٹریلوی پیشکش کا ایک جز ایسا تھا جس میں ایک اسٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے معاوضہ شامل تھا جو مبینہ طور پر فیفا کے اہلکار جیک وارنر نے ہتھیا لیا۔ آسٹریلوی فٹبال کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی پیشکش میں کوئی غیر قانونی عنصر شامل نہیں تھا۔ آسٹریلیا میزبانی کے حقوق حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا اور اس سلسلے میں قطر کامیاب رہا تھا۔
جیک وارنر ان 14 افراد میں شامل ہیں جنہیں ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق دینے کے طریقہ کار میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں امریکی تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ان 14 افراد نے گزشتہ 24 سال میں مبینہ طور پر کروڑوں ڈالر رشوت وصول کی تھی۔اس مجرمانہ امریکی تفتیش کے بعد فیفا کے صدر سیپ بلاٹر اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی پولیس اس بات کی تفتیش کرے گی کہ کیا جیک وارنر کو پانچ لاکھ آسٹریلوی ڈالر کی 2010ءمیں کی گئی ادائیگی میں کوئی بین الاقوامی یا آسٹریلوی قانون تو نہیں توڑا گیا۔آسٹریلوی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ فی الحال ان کا ادارہ فٹبال کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی پیشکش میں ہونے والی مالی ادائیگیوں کی تفتیش کر رہا ہے تاہم اس وقت سرکاری طور پر مزید کچھ نہیں کہا جائے گا۔فٹبال فیڈریشن آسٹریلیا کے چیئرمین فرینک لووی نے ملک میں فٹبال کے شائقین کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے فیفا میں بدعنوانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا، تاہم اپنے ادارے کی جانب سے غلطیوں کا اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک شفاف پیشکش کی تھی تاہم سب کو ایک جیسے مواقع نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے ہماری کوشش ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس نتیجے کے بارے میں شدید مایوس رہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…