اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے جج ویڈیوسکینڈل کے ناصرجنجوعہ کی 30جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزارنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے زریعے دائردرخواست
میں کہاکہ ویڈیوسکینڈل کے حوالہ سے الزامات بے بنیادہیں استدعاہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری منظورکی جائے عدالت نے2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 30جولائی تک کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔