بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

عبادت کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، میچ کے دوران جب ایمپائرز کو نماز کا کہتا ہوں تو وہ مجھے آگے سے کیا کہتے ہیں؟ معین علی نے بتا دیا

datetime 24  جولائی  2019 |

لندن( آن لائن ) برطانوی آل رائونڈو معین علی کا کہنا ہے کہ جب بھی نماز کا وقت ہو تو وہ امپائرز کو بتا کر نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں۔ایک ریڈیو انٹر ویو کے دوران32سالہ معین علی کاکہنا تھا کہ میرا ہر ایک کے لیے یہی پیغام ہوگا کہ آپ اپنی اپنی فیلڈ میں باعمل مسلمان ہونے سے نہ شرمائیں،کھبی کبھی جب نماز کاوقت ہو اور میں فیلڈنگ کررہا ہوں اور مجھے محسوس ہو کہ اننگز ختم ہونے تک نماز کا وقت ختم ہوجائے گا تومیں امپائرز کو کہتا ہوں کہ مجھے نماز پڑھنے جانا ہے اوروہ مجھے

کہتے ہیں کہ آپ دو ،تین اوورز کے لیے باہر جاسکتے ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے سے یہ کہ سکتے ہیں کہ اگر ہم واقعی میں عبادت کرنا چاہیں تو دنیا کی کوئی چیز ہمیں نہیں روک سکتی۔یا د رہے کہ اس سے قبل بھی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز اسلام ہے اور اس کے لیے میں اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑسکتا ہوں، 32 سالہ پلیئر نے شاندار انداز میں واضح کیا کہ اسلام ان کے لیے کیا اہمیت رکھتا اور کیسے مذہب نے بہتر انسان بننے میں ان کی مدد کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…