اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے ہم امریکی صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فیصل نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ
ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اؑعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان میں آنے کی دعوت دی ہے جو کہ ڈونلڈٹرمپ نے قبول کرلی ہم امریکی صدر کی پاکستان میں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کریں گے اور پاکستان امریکی صدر کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہتا ہے .