اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ، نفسیاتی حد بحال

datetime 22  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پیلے روز [یرکو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32500کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب82کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت63.33فیصدکم جبکہ48.39فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباؤاور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32391کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی،بینکنگ،اسٹیل،فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 32723پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح سے گرگیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس125.78پوائنٹس اضافے سے32584.55پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کو مجموعی طورپر312کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب82کروڑ66لاکھ30ہزار578روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب94ارب7کروڑ83لاکھ55ہزار504روپے ہوگئی۔یرکومجموعی طور پر4کروڑ47لاکھ2ہزار350شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ68لاکھ53ہزار870شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرزکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت13.72روپے اضافے سے1081.60روپے اورپاک آئل فیلڈزکے حصص کی قیمت8.76روپے اضافے سے389.69.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت24.89روپے کمی سے725.11روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت21.51روپے کمی سے740.00روپے ہوگئی۔

پیرکومیپل لیف کی سرگرمیاں 44لاکھ19ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت40پیسے کمی سے19.21روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ سرگرمیاں 37لاکھ65ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت35پیسے کمی سے12.85روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس81.84پوائنٹس اضافے سے15477.43پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس300.51پوائنٹس اضافے سے51305.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس62.92پوائنٹس اضافے سے23878.68پوائنٹس پربندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…