سری لنکا کیخلاف سیریز چیلنجنگ ہوگی، تمیم اقبال

22  جولائی  2019

کولمبو(آن لائن) بنگلہ دیشی ٹیم کے قائم مقام کپتان تمیم اقبال نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز چیلنجنگ ہو گی۔ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔ امید ہے کہ وہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا پہنچ چکی ہے۔بنگال ٹائیگرز کو سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن، لٹن داس، ریگولر کپتان مشرفی مرتضیٰ اور محمد سیف الدین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ چاروں کھلاڑی انجری مسائل

سے دوچار ہیں۔ سری لنکا پہنچنے پر بات چیت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے کہا کہ سری لنکا ہوم گرائونڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اسلئے ٹیم کیلئے یہ سیریز چیلنجنگ ہو گی۔سیریز میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے اگر پوری ذمہ داری لی تو یہ نہ صرف ٹیم بلکہ ان کیلئے بھی فائدہ مند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارم نہ کرنے پر دکھ ہے تاہم اب سری لنکا کیخلاف سیریز میں کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…